صوابی ،ٹرانسفارمر چوری کیخلاف عوام کا احتجاج

صوابی ،ٹرانسفارمر چوری کیخلاف عوام کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے کے خلاف چھوٹا لاہور کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کر کے آدینہ لاہور روڈ کو بند کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب نامعلوم چوروں نے چھوٹا لاہور میں بجلی کا ٹرانسفارمر اُتار کر اپنے ساتھ لے گئے جب علی الصبح علاقہ کے مکین نیند سے بیدارہوئے تو بجلی غائب تھی اور جب ٹرانسفارمر کے پاس آئے تو ٹرانسفارمر غائب تھا جسے نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھا کر لے گئے تھے عوام نے اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور آدینہ لاہور روڈ کو بطور احتجاج بند کر دیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کا ٹرانسفارمر بر آمد کرنے کے علاوہ فی الوقت دوسرا ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے۔انتظامیہ کی یقین دہانی پر عوام نے احتجاج ختم کیا اور پُر امن طور پر منتشر ہو گئے#