مٹہ ،چار بہنوں کا اکلوتا بھائی رائے ونڈ جاتے ہوئے جاں بحق
مٹہ(نمائندہ پاکستان) لاہور اجتماع کیلئے جانے والا یاسر خان راستے پر جان بحق،ہزاروں آشکبار انکھوں کیساتھ سپرد خاک تفصیلات کے مطابق مٹہ کے نواحی گاوں مدینہ کالونی کا رہائشی یاسر خان جو کہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا گزشتہ روز مٹہ سے لاہور اجتماع کیلئے جارہا تھا کہ شیر پلم گاوں کے قریب ٹرک کے چھت پر بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا اورٹرک کے چھت سے نیچے سڑک پر گر پڑا اور گرتے ہی آللہ تعالی کو پیارا ہوگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز رات آٹھ بجے آبائی گاوں مدینہ کالونی میں آدا کیا گیا جس میں علاقے کے کثیر تعداد میں رشتہ داروں، دوست احباب اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کردی اس کے بعد مرحوم کو ہزاروں کے تعداد میں آشکبار انکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم نے اپنے ہاتھوں سے لاہور اجتماع کیلئے ٹرک کی تیاری،دوستوں او ردوسرے بزرگوں کو اکھٹے کرنااو اسی طرح کے دوسرے فرائض بخوبی انجام دئے اور اسی طرح آللہ تعالی کے راستے میں ہی آللہ کو پیارا ہوگیا۔آللہ تعالی مرحوم یاسر خان کے درجات کو بلند فرمایں۔آمین