نیب ہراساں کررہا ہے نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ،عاصمہ عالمگیر

نیب ہراساں کررہا ہے نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ،عاصمہ عالمگیر

پشاور(نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما عاصمہ عالمگیر نے نیب پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب انہیں ہراساں کر رہا ہے انکا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے نیب ساڑھے چار سال سے انکوائری کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد نیب انہیں روزانہ نوٹسز جاری کرتے ہیں اور دوران پیشی انہیں حراساں کیا جا رہا ہے ہر پیشی پر ایک ہی سوال کرتے ہیں جس کا انہوں نے تحریری جواب بھی داخل کیا ہے پیشی کے دوران بیٹے کو ساتھ لانے پر بھی نیب کو اعتراض ہوتا ہے انکا کہنا تھا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی تو نیب کے کیسز ہیں انکا تو کوئی پوچھتا تک نہیں اور ساڑھے چار سال سے انکے خلاف انکوائری شروع ہے جو ختم نہ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا نیب کی جانب سے ان پر الزام ہے کہ میرے بیرون ملک جائیدادیں ہیں مگر تاحال ثابت نہیں کیا گیا میں نے الیکشن کمیشن کے پاس اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ہیں اور نیب ان اثاثوں کے خلاف ہی انکوائری کر رہا ہے مجھے میرے شوہر ارباب عالمگیر کے اثاثوں پر تنگ کیا جا رہا ہے جو اثاثے ارباب عالمگیر کے ہیں اس کی انکوائری مجھ سے کیوں کی جا رہی ہے اسکی سمجھ نہیں اتی نیب ریفرنس دائر کرے ہم عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر