ڈیرہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2کے پرنسپل کے رویے کے خلاف طلباء کا احتجاج

ڈیرہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2کے پرنسپل کے رویے کے خلاف طلباء کا احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے پرنسپل کے رویے کے خلاف طلباء کااحتجاج اورکلاسوں کا بائیکاٹ‘نعرہ بازی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2کے پرنسل فریداللہ زکوڑی کے رویے کے خلاف طلباء نے گزشتہ روز احتجاج کیااورکلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پرطلباء نے پرنسپل کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ طلباء کا موقف تھا کہ کالج ہذاکے پرنسپل کاطلباء کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر