سیرت النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، ضیاء اللہ بنگش

سیرت النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، ضیاء اللہ بنگش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)مشیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ رسول اقدس ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کو صبر و آشتی کا درس دیتی ہے۔ وہ ریڈیو پاکستان پشاور سینٹر میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ نعت خوانی حضور اکر م ﷺ سے محبت کا وا ضح ثبوت ہے ۔ ریڈیو پاکستان اور پاکستا ن ٹیلی و ژ ن نے ہمیشہ مذہبی پروگراموں کو بہتر انداز سے پیش کیا ہے جو کہ مسلمانوں کے مذ ہبی عقائد کی عکاسی کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کو ملکی اور بیرونی نعت خوانی کے مقابلوں کیلئے تیا ر کر کے باہر بھیجا جائے گااور اس حوالے سے ریڈیو پاکستان کی کا وشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقاریب کی صوبائی سطح پر بھی حوصلہ افزائی کیجائیگی۔یہ باتیں مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ریڈیو پاکستان پشاور سنٹر میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے۔ یاد رہے کہ نعت خوانی کے ان مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے 15سال سے 25سال تک کے بچوں اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی ۔