اقبال ڈے پر تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

اقبال ڈے پر تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

کراچی(آئی این پی ) محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ یوم اقبال کے موقع پرسندھ کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، سندھ حکومت کے چھٹیوں کے شیڈول میں اقبال ڈے کو تعطیل کے طور پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کی ہے کہ اقبال ڈے پر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گیاور اس موقع پر کوئی چھٹی نہیں ہوگی۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے نوٹی فکیشن میں اقبال ڈے شامل ہونے کے سبب ابہام پیدا ہوا تھا کہ سندھ میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تاہم اب سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے وفاقی حکومت کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

اقبال ڈے

Back to Conversion

مزید : پشاورصفحہ آخر