وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہید کیپٹن ضرغام فرید، سپاہی ظہیر احمد اور مولانا سمیع الحق کیلئے فاتحہ خوانی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہید کیپٹن ضرغام فرید، سپاہی ظہیر احمد اور مولانا ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہید کیپٹن ضرغام فرید، سپاہی ظہیر احمد اور مولانا سمیع الحق کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔کابینہ کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس کے آغاز میں مہمند میں شہید ہونیوالے کیپٹن ضرغام فرید جبکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سپاہی ظہیر احمد ، ایف سی کے دو جوانوں اور مولانا سمیع الحق کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -