چیئرمین اشرفگروپ آفانڈسٹریز چودھری ذکاء اشرفکے والد کی برسی

چیئرمین اشرفگروپ آفانڈسٹریز چودھری ذکاء اشرفکے والد کی برسی

  

لاہور(پ ر)چیئرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز، سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چوہدری محمد ذکا اشرف کے والداشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سینیٹر سندھ اور معروف صنعت کار الحاج چوہدری محمد اشرف (مرحوم) کی 35ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ سول اعلیٰ حکام سیاستدان، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سابق ناظمین اور بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے بلند درجات و مغفرت کیلئے دعا کی۔

اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دعا کی۔ برصغیر کے مسلمانوں کے تحریک آزادی کے سلسلہ میں آپ کی گرانقدرخدمات ناقابل فراموش ہیں۔مرحوم کا شمار سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ مرحوم سندھ کی سماجی خصوصاً سندھ میں پنجابی آبادکاروں کی مختلف تنظیموں کے تاحیات سرپرست اعلیٰ رہے سماجی و بہود ملکی سیاست اور صنعت کے لئے ان کی خدمت ناقابل فراموش ہیں۔

برسی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -