کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینگی اور سموگ آگاہی سیمینار

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینگی اور سموگ آگاہی سیمینار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں سموگ، ڈینگی اور انفلوئنزہ کے مضر صحت اثرات سے بچاؤ کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار کے ای ایم یو، پروفیسر ارشاد حسین قریشی ، ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ثاقب سعید ، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ، پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر ساجد عبیداللہ سمیت ایم ایس میو ڈاکٹر طاہر خلیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق گرین پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نیو کیمپس میں5000 درخت لگائے جا رہے ہیں جو کہ فضائی آلودگی میں کمی کا باعث ہوں گے پروفیسر زاہد کمال صدیقی ، ڈاکٹر صومیہ اقتدار ، ڈاکٹر آصف حنیف نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -