لینڈ ریکارڈ بھرتی کیس ری اوپن،تمام ملزمان کو نوٹس جاری

لینڈ ریکارڈ بھرتی کیس ری اوپن،تمام ملزمان کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بھرتی کئے جانے والے ملازمین سکینڈل میں سابق ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کی درخواست پر مقدمہ نمبر11/16 کی دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر نے باضابطہ طور پرمقدمہ ری اوپن کر دیا، تمام ملزمان کو نوٹس جار ی کر تے ہوئے تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی گئی،سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر جہانزیب احمد خان کو بھی بلوا لیا گیا ہے مرکزی ملزمہ مس لیزاریاض سمیت اثر و رسوخ سے بچ جانے والے ملزمان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔ روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق مقدمہ نمبر11/16 کی نامزد ملزمہ مس لیزا ریاض سمیت اثر و رسوخ سے بچ جانے والے ملازمین کے گرد گھیرا پھر سے تنگ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ انکوائری آفیسر شاہ رخ نیازی کاکہنا تھا کہ ہم سو فیصد میرٹ پر یقین رکھتے ہیں جو بھی اصل ملزمان ہوں گے وہ قانون کے دائرہ کار سے بچ نہیں پائیں گے۔ ڈائریکٹر اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔