ہمدرد مرکز میں سیرت طیبہ کے حوالے سے خصوصی کانفرنس

ہمدرد مرکز میں سیرت طیبہ کے حوالے سے خصوصی کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) ہمدر دمرکز میں سیرت طیبہؐ کے حوالے سے نونہال سیرت کانفرنس کا موضوع ’’اخلاقِ حَسنہ ۔اسوہ رسول ؐ ‘‘ تھا ، مذہبی اسکالرخالدہ جمیل چوہدری ،ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر پروین خان اور مذہبی اسکالر مفتی کاشف جمیل نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔جبکہ نونہال مقررین میں سید محمد عزیر بلال ،زویا خان ،سید احمد رضا ،نوال عاصم اورطہٰ سمیرنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ امن کے پیامبر ہیں ہمیں چاہیے کے ہم سنت رسولؐ کو اپنا اوڑھنا و بچھونا بنا لیں ،ثناء خواں طالبات میں مریم منیف،مبشرہ ندیم،لائبہ حسیب،اقصیٰ عارف و دیگر شامل تھیں

،سنت نبی ﷺ ہی پیروی اور آپﷺ کی شفاعت ہی ہمارے لیے نجات ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ سنت نبویﷺ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں ۔اس موقع پر محفل نعت رسول مقبول ﷺکا بھی اہتمام کیا گیا ۔مختلف اسکولوں کے منتخب شدہ ثناء خواں طالبات نے شرکت کی جن میں مریم منیف،مبشرہ ندیم،لائبہ حسیب،اقصیٰ عارف،کشف کاشف،حافظہ ہادیہ خالد،عطیۃ الوکیل اور خدیجہ علی شامل تھے ، نظامت کے فرائض نویرا بابر نے انجام دئیے ۔حسب روایت نونہال سیرت کانفرنس کا اختتام دورودوسلام اور دُعائیہ کلمات ہوا۔