گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،شعبہ فلسفہ کے150برس مکمل ہونے پر تقریب

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،شعبہ فلسفہ کے150برس مکمل ہونے پر تقریب

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور کے شعبہ فلسفہ کے قیام کے 150برس مکمل ہو نے پر یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی قیادت میں گز شتہ روز خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء، اساتذہ اور اولڈ راوئینزکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔

واک کے آغاز میں کبوتر اور غبارے ہوا میں چھوڑے گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی سی یو شعبہ فلسفہ کی صدر ڈاکٹر ثوبیہ طاہر نے بتایا کہ شعبہ فلسفہ کا قیام 1868میں عمل میں لایا گیا اور اسے برصغیر میں فلسفے کی قدیم ترین پوسٹ گریجوایٹ ڈیپارٹمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید برآں یہ شعبہ مفکر پاکستان اور عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کی مادرِ علمی بھی ہے،جن کا 141واں یومِ پیدائش9 نومبر کو منایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیڑھ صدی قبل فلسفے کے ایک اعلیٰ شعبے کا قیام لاہور کے شہر علم ہو نے کا ثبوت ہے جبکہ کلکتہ یو نیور سٹی میں شعبہ فلسفہ 1907 میں قائم ہوسکا۔ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے آغاز ہی سے دنیا ئے علم و دا نش میں اپنا مقام بنا لیا ۔انگلستان اور ہندوستان کے بلند پا یا دما غو ں نے اس کی پرورش اور آرائش میں حصہ لیا ۔یہا ں تدریسی خدما ت انجام دینے والو ں میں پروفیسر بیل ،بی ای اشر ،لالہ جیارام ،تھا مس ڈبلیو آرنلڈ ، جارج سڈنی بریٹ ، پروفیسر نورالہی ،اے ڈیلو بھبمیز ، جے ایچ ہارے ،محمد اقبال ،ایل پی سا نڈرز اور جی سی جیٹر جی خصوصا قا بل ذکر ہیں۔ڈاکٹر ثوبیہ نے مزید بتایا کہ 19ویں صدی ہی میں شعبہ فلسفہ میں علمی ، ادبی ،دانشورانہ اور دیگر ہم نصا بی سر گرمیو ں کیلئے بریٹ فلاسا فیکل سو سا ئٹی کا قیام عمل میں لایا گیاجو آج بھی اسی جو ش و جذبے سے کام کر رہی ہے ۔اپنی طویل اور سنہری تا ریخ میں شعبہ فلسفہ نے فلسفے کی ترویج و اشا عت میں اہم ترین کر دار ادا کیا ۔ڈیپارٹمنٹ کا تحقیقی مجلہ کو ئسٹ 1993 میں جا ری ہو ا جو آج بھی با قاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔نامور مصنف پروفیسر ڈاکٹر مرزا اطہر بیگ نے بھی واک میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -