ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا- تفصیلات کے مطابقڈاکوہربنس پورہ میں بیساکھی کے سہارے کھڑی 80سالہ خاتون کی بالیاں نوچ کر فرار، اچھر ہ کے علاقے میں ند یم کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2 ڈاکو2لاکھ 80ہز ار ما لیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔لا ڑ ی اڈہ میں نعما ن کے گھر سے تین ڈاکو3لاکھ55ہزار روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مصطفیٰ ٹا ؤ ن کے علاقے میں مبشر کے گھر سے ڈاکو2لاکھ75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ,مسلم ٹا ؤ ن کے علاقے میں جہا نگیر کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ اورغا زی آ با د میں ڈاکوؤں نے طا رق سے90ہزار کی نقد ی ،جو ہر ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے مبین سے1لا کھ 30 ہزار اور موبائل فون ،شا د با غ میں ڈاکوؤں نے رشیدسے90ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سمن آ با د میں ڈاکوؤں نے سعیدسے 75ہزار ر،سو ل لا ئن میں ڈاکوؤں نے نثار سے90 ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ۔گرین ٹاون اور ڈیفنس بی سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ، سبزاہ زار ، اسلام پورہ ، شالیمار ،سر ور روڈ،وحد ت کا لو نی ،لٹن روڈ ،منا واں اور اچھر ہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔