رہنما پیپلز پارٹی حسن رضا نقوی کوکالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں

رہنما پیپلز پارٹی حسن رضا نقوی کوکالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رکن حسن رضا نقوی کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے فون کالز اور دھمکی آمیز خطوط موصول ،تھانہ شمالی چھاؤنی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر رکن سید حسن رضا نقوی سوشل میڈیا اور اخبارات پر امت مسلمہ کو یگانگت کا درس دیتے ہیں اور فرقہ ورانہ فسادات کیخلاف تھے جس پر کالعدم تنظیموں کے چند شر پسند افراد کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں اور انہیں خطوط بھی موصول ہو رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -