پولیس اہلکاروں کی معذور خاتون سے15روز تک اجتماعی بد اخلاقی، مزاحمت پر تشدد اور شراب پلاتے

پولیس اہلکاروں کی معذور خاتون سے15روز تک اجتماعی بد اخلاقی، مزاحمت پر تشدد ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)علامہ اقبال ٹاؤن میں پولیس نے معذور خاتون لبنی کوبچوں سمیت سرکاری گاڑی پر اٹھا کر ایک مکان میں لے گئے جہاں اس سے 15روز تک بد اخلاقی کی انکار پر اسکے بچوں کو شراپ پلاتے کہ وہ بچوں کو شراپ پلا کر مار دینگے۔ پولیس نے لبنی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی علامہ اقبال ٹاؤن اور ڈی ایس پی سی آئی اے علامہ اقبال ٹاؤن کی نگرانی میں دو ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان اہلکاروں کی گرفتاری اور کیس درج کر کے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔لبنی کے مطابق10اکتوبر کو وہ موبائل کمپنی کی فرنچائز شوہر کے ساتھ سم نکلوانے گئے جہاں اسکا شوہر سے جھگڑا ہو گیا، وہ اپنی وہیل چیئر پر بچوں کے ساتھ مون مارکیٹ جا رہی تھی کہ پولیس کی گاڑی آکر رکی جس میں سوار تین اہلکاروں نے اس سے پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں گاڑی میں بیٹھا کر ٹاؤن شپ کسی مکان میں لے گئے جہاں تینوں اہلکار 15روز تک اس سے بد اخلاقی کرتے رہے مزاحمت پر تشدد اور بچوں کو بھی شراپ پلاتے ۔پولیس حکام نے لبنی کے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -