بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی ویڈیو لنک سماعت

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی ویڈیو لنک سماعت

لاہور(نامہ نگار)بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ قتل کیس کی سیشن عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت ہوئی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے چشم دید گواہ کو طلب کر لیاہے ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر نے بھارتی دہشت گردسربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت کے دوران قتل کے گواہ غلام نبی کے بیان پر جرح کی گئی ،عدالت نے چشم دید گواہ کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

،ملزمان ویڈیو ٹرائل کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک ہوئے ،واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزمان کو سیشن کورٹ میں پیش نہیں کیا جاتا ہے ،بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کا واقعہ 2013 ء میں پیش آیاتھا ملزمان عامر عرف تانبا اور مدثر منیر پر پر الزام تھا کہ انہوں نے سربجیت سنگھ کو اینٹیں مار کر کوٹ لکھپت جیل میں قیدکے دوران قتل کیا۔

مزید : علاقائی