رمضان شوگر ملزکیس،شہباز شریف کے وکلاء کا نیب کی درخواست پر اعتراض

رمضان شوگر ملزکیس،شہباز شریف کے وکلاء کا نیب کی درخواست پر اعتراض

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچری میں رمضان شوگر ملزسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف نیب کے وعدہ معاف گواہان کے بیان قلمبند نہ ہو سکے۔نیب نے جوڈیشل مجسٹریٹ ضلح کچہری کی عدالت سے بیانات قلمبند کرانے سے متعلق اپنی درخواست واپس لے لی۔نیب نے رمضان شوگر ملزسکینڈل کے حوالے سے وعدہ معاف گواہان کے 164 کے بیانات کرانے سے متعلق درخواست ضلع کچہری میں دائر کررکھی تھی جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بٹوکررہے ہیں،شہباز شریف کے وکلاء نے نیب کے اقدام کی مخالفت میں دلائل دیئے اور کہاکہ ملزم کی عد م موجودگی میں وعدہ معاف گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکتا ،نیب سابق ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن ای این ،سپرنٹنڈنٹ اورانجینئر میاں محمد افضل اور سابق ایکس ای این ہاؤسنگ چنیوٹ سردار اعتزاز نادر کا 164 کا بیان ریکارڈ کرانا چاہتی تھی ،نیب کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرکاری فنڈز سے رمضان شوگر ملز کے لئے راستہ اور نالے تعمیر کروائے ،گزشتہ روز نیب نے شہباز شریف کے وکلاء کی مخالفت کی بنا پر اپنی درخواست واپس لے لی۔

مزید :

علاقائی -