چیف آفیسر فلٹریشن پلانٹ کے پی کے کا 3روزہ راہداری ریمانڈ

چیف آفیسر فلٹریشن پلانٹ کے پی کے کا 3روزہ راہداری ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے کے پی کے نیب کی طرف سے لاہور میں گرفتار ہونے والے صاف پانی فلٹریشن پلانٹ کے چیف آفیسر شیخ محمد رمضان کا پشاور لے جانے کیلئے 3روز ہ رہداری ریمانڈ دے دیاہے۔احتساب عدالت نمبر 5کے جج نے کیس کی سماعت کی ،عدالت کوبتایا گیا کہ کے پی کے نیب کی طرف سے لاہور میں چھاپہ مار کر فلٹریشن پلانٹ کے پی کے چیف آفیسر شیخ محمد رمضان کو گرفتار کیاگیا، عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کے خلاف کیس کے پی کے میں زیرتفتیش ہے جس میں انہوں نے اسے پکڑا ہے ،اسے پشاور کی عدالت میں پیش کرنا ہے لہذا ملزم کا رہداری ریمانڈ دیا جائے جس پر فاضل جج نے ملزم کا 3روز ہ کا رہداری ریمانڈ دے دیاجس کے بعد ملزم کو پولیس گرفتارکرکے پشاور روانہ ہوگئی۔

مزید : علاقائی