بینک سیجعل سازی سے رقم نکلوانے والے مجرم کو4سال قید اور4لاکھ 90ہزارروپے جرمانہ،ملزم فرار

بینک سیجعل سازی سے رقم نکلوانے والے مجرم کو4سال قید اور4لاکھ 90ہزارروپے ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایم سی بینک سے جعل سازی سے ساڑھے 4لاکھ روپے نکلوانے والے مجرم مظہراقبال کو4سال قید اور4لاکھ 90ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا تاہم عدالتی فیصلے کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔بینک جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے پبلک پراسیکیوٹر سید محمود شاہ بخاری کی وساطت سے ملزم مظہراقبال کے خلاف چالان پیش کیا۔

،ملزم نے ایم سی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ برانچ میں اکاونٹ ہولڈر کی تصویرہٹا کراپنی تصویرلگائی پھر جعل سازی سے ساڑھے 4لاکھ روپے خوردبرد کرلئے،علم ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

،چالان آنے پرکیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی ،گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ بالا فیصلہ سنادیاہے تاہم ملزم عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجس کے بعدعدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کوبھجوا دیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -