کوٹ لکھپت میں توڑپھوڑ کرنے کا کیس 3ملزموں کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ

کوٹ لکھپت میں توڑپھوڑ کرنے کا کیس 3ملزموں کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے 2نومبر کو کوٹ لکھپت پھاٹک کے قریب توڑپھوڑ کرنے آگ لگانے کے کیس میں ملوث 3ملزموں مراد علی،حمزہ اور علی رضا کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کردیاہے جبکہ پھول نگر سے گرفتار 2ملزموں کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوت لکھپت پولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب ہنگامہ آرائی کرنے آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے پر مذکورہ تینوں ملزموں کو عدالت میں پیش کیا ۔

،عدالت کو بتایا گیاکہ ملزمان توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں ملوث ہیں ،انہوں نے 2نومبر کو سٹرکیں بلاک کیں ،ٹرینوں کا راستہ روکا اور آگ لگائی ،ان سے ان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر پولیس نے ملزموں کو جسمانی ریماند پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیاہے ،علاوہ ازیں ایک دوسرے کیس میں اسی عدالت نے پھول نگر میں توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں دو ملزمان اویس اور ابوبکر کو شناخت پریڈ کے لئے 21نومبر تک جیل بھجوا دیا ہے جبکہ اسی کیس میں عدالت نے دیگر 3ملزموں نعیم، جمیل اور گلزارکو بھی 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -