البیراک کی گاڑی سے ٹکراکر رکشہ ڈارئیور ، کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

البیراک کی گاڑی سے ٹکراکر رکشہ ڈارئیور ، کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں ...

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کارہائشی 30سالہ امتیاز نامی شخص جس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی کسی کام کے سلسلے میں کلمہ چوک کے قریب جارہا تھا کہ تیز رفتار گاڑ ی نے بے قابو ہوتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا،زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی ، شاد باغ میں واقع کمال کانٹا رنگ روڈ بند روڈ کے قریب تیز رفتار لو ڈر رکشہ کی ا لبیراک کی صفائی والی گاڑی سے ٹکر ہو گئی ، جس کے باعث رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر تے ہوئے لاش کو قبضے میں لیکر شناخت نہ ہو نے کے بعد لاش کو مر دہ خانے میں منتقل کر دیا ،اور مزید کارروائی شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -