ہائیکورٹ، پیشی کیلئے آئی خاتون طبیعت ناساز ہونے پر اچانک بیہوش
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے میں پیشی کے لئے آئی عاصمہ رفیع نامی خاتون طبیعت ناساز ہونے سے اچانک بے ہوش ہوگئی ،ریسکیو 1122 نے خاتون کو میو ہسپتال منتقل کر دیا ۔عاصمہ رفیع نامی خاتون گرین ٹاؤن کی رہائشی ہے ،جو چیک کے مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئی تھیں،اچانک طبیعت خراب ہونے سے احاطہ عدالت میں گر پڑی ریسکیو 1122 نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد میو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
خاتون بیہوش