اورنگزیب عالمگیر کا بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اورنگزیب عالمگیر کا بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب کی زیر حراست پنجاب یونیورسٹی کرپشن کیس میں ملوث سابق ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب عالم گیر نے بھی بعد از گرفتاری ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔اس سلسلے میں انہوں نے ایک آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے جامعہ پنجاب میں غیر قانونی بھرتیوں کا بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا۔

،ملزم بے گناہ ہے اورجوڈیشل ریمانڈ پر ہے ،نیب نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔

اورنگزیب عالمگیر

مزید :

علاقائی -