آصف ہاشمی کی رہائی درخواست پر نیب سے تحریری جواب طلب

آصف ہاشمی کی رہائی درخواست پر نیب سے تحریری جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی رہائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت 19 نومبر پرملتوی کرتے ہوئے نیب سے تحریری جواب طلب کرلیاہے،فاضل جج نے قراردیا کہ نیب جواب داخل نہیں کروائے گا تو کیس آگے کیسے چلے گا ۔درخواست میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے ،درخواست گزار کی طرف سے سلمان اکرام راجہ اور سہیل ڈار ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے ۔
نیب کی جانب سے تحریری جواب داخل نہ کروانے پر عدالت نے قرار دیا کہ نیب جواب داخل نہیں کروائے گا تو کیس آگے کیسے چلے گا عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ آصف ہاشمی کیس میں نیب اپنے موقف سے تحریری طور پر آگاہ کرے عدالت اس مقدمے پر 19 نومبر کو فریقین کے دلائل سنے گی ۔

مزید :

علاقائی -