فواد حسن کی گرفتاری کیخلاف متفرق درخواست پر ڈی جی نیب کو12نومبر کیلئے نوٹس

فواد حسن کی گرفتاری کیخلاف متفرق درخواست پر ڈی جی نیب کو12نومبر کیلئے نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی گرفتاری کے خلاف متفرق درخواست پر ڈی جی نیب کو 12 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔متفرق درخواست میں ضروری دستاویزات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ کچھ اہم دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں جس سے مجھے میرے موکل کی بے گناہی ثابت کرنے میں مدد ملے گی ،فواد حسن فواد کے وکیل نے نشاندہی کی کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے لئے مانگی گئی رقم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث جاری ہی نہیں ہو سکی تھی ،اس وقت کے سیکرٹری فنانس نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے لئے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کر لی تھی ،وکیل نے استدعا کی کہ اس سے متعلق دستاویزات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا نے کی اجازت دی جائے ،یہ متفرق درخواست فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت میں دائر کی گئی ہے ،اس کیس کی مزید سماعت 12 نومبر کو ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -