پنجاب یونیورسٹی میں ریسرچ آفیسرز کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر انتظامیہ کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی میں ریسرچ آفیسرز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کو نئے ریسرچ افسروں کی بھرتی سے روک دیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے یہ عبوری حکم ریسرچ آفیسر غلام زہرہ کی درخواست پر جاری کیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے 2008 ء میں 10 ریسرچ آفیسر بھرتی کئے،یونیورسٹی نے 5 ریسرچ آفیسرز کو مستقل کردیا جبکہ 3 ٹرانسفر ہوگئے، درخواست گزار اور صائمہ یونس کو مستقل کرنے کی بجائے کام سے روک دیا۔
، یونیورسٹی انتظامیہ انہیں ملازمت سے فارغ کرکے من پسند لوگوں کو بھرتی کرنا چاہتی ہے،انتظامیہ کو نئی بھرتی سے روکنے اور درخواست گزار کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے،فاضل جج نے عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو 9جنوری کے لئے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔