سول سوسائٹی نیٹ ورک نے خادم رضوی و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے آرمی چیف کوخط لکھ دیا

سول سوسائٹی نیٹ ورک نے خادم رضوی و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے آرمی چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت اندارج مقدمہ کے لئے چیف آف آرمی سٹاف کو خط لکھ دیا گیا ،یہ خط سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے سربراہ عبداللہ ملک کی جانب سے لکھا گیا ہے ،خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آسیہ مسیح کی بریت کے فیصلے پر خادم حسین رضوی کا احتجاج باعث شرم ہے ،خادم حسین رضوی اور دیگر نے پاک فوج اور عدلیہ مخالف بیان دے کر قومی اداروں کی تذلیل کی ،ججوں کو واجب القتل قرار دینا اور آرمی چیف کے خلاف بیانات بغاوت کے زمرہ میں آتے ہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کا حکم جاری کریں۔
خط لکھدیا

مزید :

علاقائی -