ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انوارالحق آج پہلی شام کی عدالت کا افتتاح کریں گے

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انوارالحق آج پہلی شام کی عدالت کا افتتاح کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد انوارالحق آج 9نومبر کو 2بجے دوپہر ملکی تاریخ کی پہلی شام کی عدالت کا افتتاح کریں گے۔یہ عدالت 2بجے سے شام 7بجے تک بچوں کے کیسوں کی سماعت کرے گی۔ پنجاب میں قائم ہونے والی بچوں کی پہلی عدالت آج سے ہی کام شروع کردے گی ، عدالت میں ایک فیملی گارڈین جج زاہرہ منظور ملک کو مقرر کیا گیا ہے جودو بجے دوپہرسے شام سات بجے تک بچوں کے کیسوں کی سماعت کریں گی۔ گزشتہ روز سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے گارڈین کورٹ میں بچوں کے کیس منتقل کرنے کے احکامات جاری کرنے کے علاوہ نئی عدالت میں عملہ بھی تعینات کردیا ۔

مزید :

علاقائی -