غیر قانونی اثاثے،سابق ایم این اے راحیلہ کوثر کیخلاف کیس ختم
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ایم این اے راحیلہ کوثر کے غیرقانونی طریقے سے اثاثے بنانے کا کیس نیب کی طرف سے واپس لینے پرختم کردیا۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب کی طرف سے درخواست دی گئی تھی کہ انہوں نے سابق ایم این اے راحیلہ کوثر کے خلاف غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کی انکوائری کی ہے تاہم ان پر الزامات ثابت نہیں ہوئے ،ان کے خلاف جو کیس بنایا گیا تھا اس کو واپس کردیا جائے جس پر فاضل جج نے درخواست پر وکلا ء کو طلب کیا اوران کے بیانات کے بعد راحیلہ کوثر کا کیس ختم کرنے کا حکم دیاہے۔