سب انسپکٹرز کے تقرر نامے جاری نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کوطلبی کے نوٹس

سب انسپکٹرز کے تقرر نامے جاری نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کوطلبی کے نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے سب انسپکٹروں کے تقرر نامے جاری نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کوطلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ نوٹس محمد عمیر سمیت متعدد شہریوں کی درخواست پر جاری کیاہے ،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ انہیں پنجاب پبلک سروس کمشن نے تحریری امتحان اور انٹرویو کے بعد سب انسپکٹر بھرتی کرنے کی منظوری دی ،8ماہ گزرنے کے باوجود محکمہ پولیس کی طرف سے انہیں تقرر نامے جاری نہیں کئے جارہے ۔

،درخواست میں آئی جی پنجاب کو قانون کے مطابق ان کے تقررنامے جاری کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اس کیس کی مزید سماعت آج9نومبر کو ہوگی۔

آئی جی؍ طلبی

مزید :

علاقائی -