پی پی 131 ننکانہ سے میاں اعجاز حسین کی نا اہلی کی انتخابی عذرداری کی سماعت 15نومبرتک ملتوی

پی پی 131 ننکانہ سے میاں اعجاز حسین کی نا اہلی کی انتخابی عذرداری کی سماعت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 131 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ (ن) کے یم پی اے میاں اعجاز حسین کی نا اہلی کے لئے دائر انتخابی عذرداری کی مزید سماعت 15نومبر پر ملتوی کردی۔ان کے خلاف شازیہ چیمہ نے انتخابی عذرداری دائرکررکھی ہے۔

جس میں کہا گیاہے کہ میاں اعجاز حسین نے الیکشن لڑتے وقت مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے ،انہوں نے اپنی آمدنی اور زرعی اراضی کا ذکر نہیں کیا،عذرداری میں الزام لگایا گیا ہے کہ میاں اعجاز حسین کو دھاندلی سے جتوا دیا گیا،فاضل جج نے اس انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15نومبر پر ملتوی کردی۔

ملتوی

مزید :

علاقائی -