ای ڈی ہیلتھ شیخوپورہ کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

ای ڈی ہیلتھ شیخوپورہ کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ای ڈی ہیلتھ شیخوپورہ کے خلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار شہری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کی وفات پا جانے والی بیوی کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے، درخواست گزار نے بتایا کہ ہسپتال میں دوران ڈیوٹی ان کی بیوی انتقال کر گئی تھی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ای ڈی او ہیلتھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

مزید :

علاقائی -