پنجاب کی جیلوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس ، کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

پنجاب کی جیلوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس ، کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں ذاتی خرچ پر قیدیوں کیلئے واٹر فلٹر یشن پلانٹس اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کے تمام اخراجات گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ذاتی طورپر برداشت کریں گے اور یہ تمام منصوبے سرور فاؤنڈیشن کی مدد سے مکمل کئے جائیں گے۔ پہلا واٹر فلٹر پلانٹ اور کلینیکل سینٹر فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قائم ہوگا جس کا افتتاح 11 نومبر کو گورنر پنجاب خود کریں گے۔

پنجاب جیلیں

مزید : صفحہ آخر