فارم ہا ؤ س پر غیر قانونی تعمیرات سی ڈی اے کا اعظم سواتی کو نوٹس

فارم ہا ؤ س پر غیر قانونی تعمیرات سی ڈی اے کا اعظم سواتی کو نوٹس

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی کو فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ دن کی مہلت دیدی، اعظم سواتی نے سی ڈی اے اراضی پر تجاوزات کیں اور فارم ہا ؤ س پر غیر قانونی بیسمنٹ بنائی، 5 روز میں تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا تو گرا دیں گے۔ اعظم خان سواتی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنا فارم ہاؤس جو آرچرڈ سکیم مری روڈ پر واقع ہے جو ان کی اہلیہ طاہرہ سواتی کے نام پر ہے وفاقی ترقیاتی ادارے نے اس پر انہیں نوٹس جاری کیا جس میں سی ڈی اے نے کہا کہ اعظم سواتی کی اہلیہ کے فارم ہاؤس میں تین جگہ تجاوزات قائم کررکھے ہیں فارم ہاؤس کے پچھلے حصے کا جو بیسمنٹ ہے وہاں تعمیرات قائم کررکھی ہیں دوسرا انہوں نے اپنے فارم ہاؤس پر بیسمنٹ بغیر اجازت کی تعمیر کی ہے تیسرا انہوں نے سی ڈی اے کی زمین پر بھی تجاوزات قائم کئے ہیں۔ سی ڈی اے نے یہ نوٹس اعظم خان سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کو جاری کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -