شاہین ایئر لائنزکے ملک بھر کے دفاتر سیل

شاہین ایئر لائنزکے ملک بھر کے دفاتر سیل

لاہور( نیوز رپورٹر) شاہین ائیر لائن کے خلاف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی ہیڈ آفس سمیت ملک کے تمام دفاتر کو سیل کردیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن کی ٹیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارروائی اس لئے عمل میں لائی کیونکہ شاہین ائیر لائن نے گزشتہ پانچ ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھانا پڑا ہے جبکہ ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ائیر لائن کو واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹس بھی بھیجے جن کو ائیر لائن نے سنجیدگی سے نہیں لیا او راس پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر اس کے خلاف کاررروائی کی گئی او ر اس حوالے سے ہماری طرف سے بھیجے گئے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا۔

شاہین ایئر لائنز

مزید : صفحہ آخر