انسانی حقوق بارے پاکستان کی طرف سے چین کی بھرپور حمایت

انسانی حقوق بارے پاکستان کی طرف سے چین کی بھرپور حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنیواء اجلاس کے تیسرے مرحلے میں انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے موقع پر پاکستان نے چین کی بھرپور حمایت کی ہے۔اجلاس کے دوران پاکستان سمیت120ممالک نے اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں چینی کامیابیوں کا جائزہ لیا ہے،اجلاس میں چینی وفد کی قیادت چین کے نائب وزیرخارجہ لی یو چنگ کر رہے تھے،اجلاس میں وفد کی طرف سے پاکستان اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا گیا۔موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نسلی گروپوں کے انسانی حقوق کے بارے میں مبینہ خدشات خاص طور پر سنکیانگ یغور کے خودمختار ریجن کے حوالے سے لی یو چن نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کرنے کے پیش نظر چینی حکومت نے سنکیانگ میں تربیتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کامقصد مٹھی بھر لوگوں کی مدد کرنا ہے جو انتہا پسندی سے متاثر ہوئے ہیں تاکہ وہ دہشتگردی اور انتہا پسندانہ نظریات سے نجات حاصل کر سکیں اور جتنا جلد ممکن ہو وہ اپنے معاشرے میں واپس آ سکیں۔یہ ان کو دہشتگرد بننے اور اس سے متاثر ہونے سے روکنے کیلئے ہے۔ اس کے بجائے کہ ان لوگوں کیخلاف اس وقت کارروائی کی جائے جب وہ دہشتگرد بن کر معاشرے اور دیگر افرادکیلئے خطرہ بن چکے ہوں۔یہ اکثریت کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ ان چھوٹے گروپوں کے اپنے تحفظ کیلئے بھی کیا گیا ہے،لی یو چنگ نے کہا چین کی انسانی حقوق بارے پیش رفت کامیاب ہوئی ہے کیونکہ اس کا راستہ قومی ترقی کے راستے کی طرف جاتا ہے۔چین اپنے قانون،پالیسی اور انتظامی نظام کو انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلئے بہتر بنانیمیں پرعزم ہے،چین چینی خصوصیات کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی،نظریے اور عمل کا راستہ اختیار کرتا ہے جس کی بنیاد قومی حالات پر ہے۔قانون کی حکمرانی اور کھلے پن کی پالیسی ہماری سب سے بڑی قوت متحرکہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -