بغداد میں پھنسے پاکستانی زائرین تین دن سے بے یارو مددگار
بغداد(این این آئی)بغداد ایئر پورٹ پر پاکستانی زائرین کو پھنسے تین دن ہو گئے جبکہ زائرین نے اپیل کی ہے کہ حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سو سے زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئر پورٹ پر محصور ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کاروان شاہ خراساں کے ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بروقت ٹکٹ اور پاسپورٹ نہ دینے کے سبب وہ مشکل میں ہیں، سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین فرش پر سونے پر مجبور ہیں،ان کے پاس کھانے پینے اور واپسی کے ٹکٹ کیلئے رقم بھی نہیں ہے، کئی افراد بیمار ہوگئے ہیں، حکومت وطن واپسی میں ان کی مدد کرے۔
پاکستانی زائرین