کراچی میں دیرپا امن کیلئے پولیس نفری بڑھانے کی ضرورت ، ڈی جی رینجرز

کراچی میں دیرپا امن کیلئے پولیس نفری بڑھانے کی ضرورت ، ڈی جی رینجرز

  

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی پولیس کی نفری میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ پولیس اہلکار بڑی آبادی والے شہر میں موئثر طریقے سے امن و امان کو برقرار رکھ سکیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر انھوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہربھر میں اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب کرنا ہوں گے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی باآسانی شناخت کرتے ہوئے انھیں گرفتار کیا جاسکے۔اجلاس میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی،کے سی سی آئی کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا، سینئر نائب صدر خرم شہزاد،نائب صدر آصف شیخ جاوید،سابق صدور اے کیو خلیل،مجید عزیز، افتخار وہرہ،یونس محمد بشیر،شمیم احمد فرپو اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں مجموعی طور پر 31ہزار پولیس اہلکار اور 110پولیس اسٹیشنز ہیں جبکہ سی سی پی او کے پاس روزانہ کی بنیاد پر صرف 14ہزار پولیس اہلکار دستیاب ہیں علاوہ ازیں نہ تو کوئی ہیلی کاپٹر، فرانزک لیب اور نہ ہی دوسری کوئی خصوصی فورس موجود ہے۔

ڈی جی رینجرز

مزید :

صفحہ آخر -