پی ٹی آئی کے ایم این اے کا بھائی بجلی چوری کرتے پکڑا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے کا بھائی بجلی چوری کرتے پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ایم این اے رانا قاسم نون کا بھائی بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، میپکو نے ایف آئی آر درج کروا کے 9لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔جیونیوز کے مطابق ترجمان میپکو نے کہا ہے تحریک انصاف کے ایم این اے راناقاسم نون کے بھائی رانا سہیل کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے ، بجلی چوری کرنے پر رانا سہیل پر نو لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ بجلی چوری کی ایف آئی آر تھانہ راجا رام میں درج کروادی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق رانا سہیل کے زرعی ٹیوب ویل اور پولٹری شیڈ پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -