یوسف چوہان کا پروفیشنل گروپ کے ڈاکٹر خالد محمود چودھری کی حمایت کا اعلان

یوسف چوہان کا پروفیشنل گروپ کے ڈاکٹر خالد محمود چودھری کی حمایت کا اعلان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)چوہان گروپ DHA لاہور کے چےئرمین محمد یوسف چوہان نے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے نامزد امیدوار ڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہان گروپ خالد محمود چودھری سمیت ان کے سارے پینل کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا،یوسف چوہان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پروفیشنل گروپ کے سربراہ صدر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میجر(ر) محمد رفیق حسرت کے اعزاز میں عصرانہ کا اہتمام کیا اس موقع پر فرینڈز گروپ کے ارشد نجمی،میجر فاروق،میجر علی ملک،چودھری اعجاز ،فئیر اینڈ لائل گروپ کے چےئرمین شیخ احتشام،محمد یحیےٰ خان،طارق محمود بھٹی،محمد آصف اور دیگر رجسٹرڈ ڈیلرز موجود تھے،میجر رفیق حسرت نے یوسف چوہان کی طرف سے حمایت پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ یوسف چوہان بڑا نام ہے ان کی حمایت کے بعد پروفیشنل گروپ کے پورے پینل کی کامیابی یقینی ہے۔

مزید : صفحہ آخر