مہمند ایجنسی میں شہید کیپٹن ضرغام آبائی علاقہ خوشاب میں سپرد خاک

مہمند ایجنسی میں شہید کیپٹن ضرغام آبائی علاقہ خوشاب میں سپرد خاک

خوشاب(آئی این پی ) مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کوناکارہ بناتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام فرید کو آبائی علاقے خوشاب میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام فرید کی نمازجنازہ سرگودھا میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جس کے بعد کیپٹن ضرغام کو خوشاب کے نواحی علاقے ٹبہ قائم دین میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

کیپٹن ضرغام

مزید : صفحہ آخر