علامہ اقبالؒ مصور پاکستان اور ایک سچے عاشق رسولؐ تھے، طاہرالقادری

علامہ اقبالؒ مصور پاکستان اور ایک سچے عاشق رسولؐ تھے، طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 141ویں یوم ولادت کے موقع پر کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ؒ کے کلام اور فلسفے کا مطالعہ کرنے سے ان کی شخصیت میں پنہاں عشق مصطفی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نظر آتا ہے۔آپ مفکر اسلام، حکیم الامت، شاعر مشرق، مصور پاکستان اور ایکسچے عاشق رسول ؐتھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منہاج علماء کونسل کے سینئر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فکر اقبال کی تمام جہتیں دراصل قرآن عظیم، ہدایت رسول و عشق رسولؐ کی رہنمائی میں تشکیل پاتی ہیں، علامہ اقبال کے نزدیک قوم کی عظمت رفتہ کی بحالی قرآن اور صاحب قرآن حضرت محمد مصطفی ؐ کی طرف رجوع کرنے سے ہی ممکن ہے، انسان کے لیے رشد و ہدایت کے یہی دو منبع ہیں، پاکستان کے اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے۔علامہ اقبال کسی ایک دور کے شاعر اور فلسفی نہیں ہیں بلکہ انہوں نے تمام زمانوں کو اپنے افکار کے ذریعے مستفید کیا وہ قوم اور امت مسلمہ کے مخلص راہنما تھے، ان کے علم، فلسفہ اورعشق رسولؐ کامآخذ و قرآن و سنت تھے۔
طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -