حکومت تین ماہ میں ہی مکمل ناکام ہو چکی ہے، رانا ثنااللہ

حکومت تین ماہ میں ہی مکمل ناکام ہو چکی ہے، رانا ثنااللہ

  

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت تین ماہ ہی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کا یجنڈہ ایشوز کی سیاست کی بجائے الزام لگاؤ شور مچاو اور چلے جاؤ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ ایک جانب حکومت عوام کو خوشخبریاں سنا رہی ہے دوسری جانب بجلی اور گیس مہنگی کی جا رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ موجودہ حکومت دو اڑھائی ماہ میں ہی فیل ہو چکی ہے ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ایک جانب حکومت اشیائے ضروریہ مہنگی کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب عوام کو خوشخبریا ں سنائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کہ اپوزیشن نے کوشش کی تھی کہ ملکی مسائل اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت کو تعاون کی پیشکش کی تھی مگر حکومت کا مقصد ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے کشیدگی کو فروغ دینا ہے۔ حکومت بتائے اس نے گذشتہ تین ماہ میں کیا تیر مارا ہے۔ عوام سڑکوں پر ہیں وزرا کی فوج نالائقیوں کی ہے جبکہ حکومت سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔

رانا ثنااللہ

مزید :

صفحہ آخر -