الزام لگاؤ ڈنگ ٹپاؤ حکومتی پالیسی کا محرک ، آصف کرمانی

الزام لگاؤ ڈنگ ٹپاؤ حکومتی پالیسی کا محرک ، آصف کرمانی

اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تین ماہ میں ماسوائے گالی گلوچ ، نفرت اور لچر سیاست کے قوم کو کچھ نہیں دیا عمران حکومت اور کسی محاذ پر تو کامیاب نہیں ہو ئی البتہ بیہودہ سیاست میں اول نمبر پر ہے وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ مسلم لیگی سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ اس وقت وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات سب نفرت کی سیاست کر رہے ہیں الزام لگاؤ ڈنگ ٹپاؤ ان کی پالیسی کا محرک ہے۔ ماسوائے نفرت ایجنڈے کے کسی اور محاذ پر حکومت کامیاب نہیں رہی ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے کہاتھا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خود کشی کو ترجیح دیں گے بہتر ہے وہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں ۔

مزید : صفحہ آخر