وزیر اعظم چین میں بھیک مانگنے کیلئے گئے، ملک کو رُسوا کیا، رانا مشہود

وزیر اعظم چین میں بھیک مانگنے کیلئے گئے، ملک کو رُسوا کیا، رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعظم دورہ چین میں بھیک مانگنے گئے اور ملک کی رسوائی کی۔ نواز شریف نے چھیالیس ارب ڈالر پاکستان کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دئیے ۔سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر گفٹ دیا۔جھوٹے نعریلگا کر عوام کو بجلی اور گیس کے بلوں تلے دبادیا گیا ہے ۔حکومت کے ڈس انفارمیشن منسٹر کا جواب نہیں دوں گا ۔ایسی بے ہود ہ باتوں پر وضاحت نہیں کر و گا ۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تبدیلی سر کار اس کی وضاحت کریں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چینی اوریوریاکے پیسے بڑھا کرجہانگیر ترین نے لوٹ مار کی ہے ۔انہوں نے کہا اگر انصاف کرنا ہے تو بلا تفریق کرناچاہیے ۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا ایک فراڈیاجس نے بینکوں کے پیسے دینے ہیں جو دوہری شہریت رکھتاہے۔ اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی ۔عارف علوی شادی اور الیکشن وعدے والی بات عوام جانتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ان کو میں سیریس نہیں لیتا ۔باتوں سے نہیں ثبوت رکھیں ایک پیسے کی کرپشن ہو تو اللہ کو بھی جوابدہ ہوں۔ رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹوں کا ترجمان چوہان کو کہتے ہیں، شہبازشریف کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں وہ سرخرو ہوں گے۔ وزیر تعلیم کے خلاف قانونی نوٹس دوں گا کسی کو حق نہیں عزت اچھالیں عزت کیسے کی کروائی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -