عطاء الحق قاسمی کیس کا فیصلہ دیکھ کر قانونی راستہ اختیار کرونگا، پرویز رشید

عطاء الحق قاسمی کیس کا فیصلہ دیکھ کر قانونی راستہ اختیار کرونگا، پرویز رشید

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید نے کہا ہے کہ پہلے فیصلہ تفصیل سے پڑھوں گاسمجھوں گا، پھر قانونی راہ اختیارکروں گا،فیصلہ پڑھنے کے بعد پتاچلے گا کہ مجھ سے کیا گناہ سرزد ہوا،عطاء الحق قاسمی کی اہلیت پوری دنیا میں تسلیم کی جاتی ہے،لوگ ان کی کتابیں پڑھتے ہیں ان پر پی ایچ ڈی کرتے ہیں کیا وہ بھی نااہل ہوجائیں گے؟۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعدایم ڈی پی ٹی وی کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ حکومتی پروسیجر کوئی ایک شخص نہیں کرتا،پروپوزل بنتا ہے مختلف لوگوں کے پاس جاتا ہے، پروپوزل کو پرکھا جاتاہے کہ قانون کے مطابق ہے یانہیں اورپروپوزل پر درجنوں لوگ اپنی رائے دیتے ہیں، پرویز رشیدنے کہا کہ جب یہ کام ہوا تو مجھے بتایا گیا کہ یہ کام درست ہے،بتایا گیا پہلے بھی ایسے ہوتارہاہے،عطاء الحق قاسمی کی تقرری کے بعد بھی ایسا ہوا،اس لیے چاہتا ہوں پہلے فیصلہ پڑھوں، وکلا سے مشورے کے بعد لائحہ عمل بناوں گا۔

مزید :

صفحہ آخر -