پاکستان مخالف اور بھارتی حامی امریکی سیاستدان اپنی نشست کھو بیٹھا

پاکستان مخالف اور بھارتی حامی امریکی سیاستدان اپنی نشست کھو بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی )پاکستان کی مخالفت اوربھارت کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر تقاریر کرنے والے امریکی سیاستداں ڈانا روہراباکر (dana rohrabacher) ہار گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ری پبلکن روہراباکر کوڈیموکریٹ ہارلے راوڈا harley rouda نے ایوان نمائندگان کے انتخابات میں عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔کیلی فورنیا کے 48ویں ڈسٹرکٹ سے الیکشن میں ہارلے نے 49کے مقابلے میں 51فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔روہرا باکر کیلی فورنیاکی اورنج کاونٹی کی نمائندگی کرتے تھے جو ری پبلکنز کا گڑھ سمجھی جاتی تھی۔روہرا باکر کو روس کا حامی بھی مانا جاتا ہے۔
پاکستان مخالف

مزید :

صفحہ آخر -