اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،1سمگلر گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،1سمگلر گرفتار

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کر کے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آبادایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر نذیر محمد کے ٹرالی بیگ سے 1550 گرام آئس ہیروئین برآمد کر لی۔اے این ایف ذرائع کے مطابق لوئر دیر کا رہائشی نذیر محمد قطر ایئرلائین کی پرواز کیو آر 615 سے دوحا جارہا تھا۔اے این ایف نے مسافر کو گرفتار کرکے سیل منتقل کردیا ۔

مزید : صفحہ آخر