نااہلی کیس ، پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا

نااہلی کیس ، پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا

  

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کیس میں عمران خان اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیاہے ، درخواست گزار کے مطابق عمران خان نے این اے 35 میں کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے ،پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ کی جانب سے دائر درخواست کی گئی جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،عمران خان نے این اے 35 کاغذات نامزدگی میں بیٹی سیتا وائٹ کو ظاہر نہیں کیا،عدالت نے بعد ازاں کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

نااہلی کیس

مزید :

صفحہ آخر -