سام سنگ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فولڈ ہونیوالا موبائل فون متعارف کروادیا

سام سنگ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فولڈ ہونیوالا موبائل فون متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی طرف سے لگ بھگ ایک سال قبل فولڈ ہونے والا فون تیار کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو طویل انتظار کے بعد بالآخر متعارف کروا دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی کی طرف سے یہ اختراعی ماڈل سین فرانسسکو میں ہونے والی ڈویلپرز کانفرنس 2018ء میں متعارف کروایا گیا۔ یہ فون انفینٹی فلیکس ڈسپلے کا حامل ہے جو کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔ جب یہ بند ہو گا تو فون بن جائے گا اور جب اسے کھولا جائے گا تو اس کی سکرین 7.3انچ کی ہو جائے گی اور یہ ایک ٹیبلیٹ بن جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس فون کی موٹائی سام سنگ کے سابق ماڈلز کی نسبت 45فیصد کم ہے اور اس کے لیے اینڈرائیڈ کا ایک خاص ورژن تیار کیا گیا ہے جو فون اور ٹیبلیٹ دونوں صورتوں میں کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں بیک وقت 3ایپلی کیشنز چلانے کی صلاحیت بھی رکھی گئی ہے۔
فولڈ ہونیوالا موبائل فون

مزید :

صفحہ آخر -